نیوز | کرکٹ

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے پہلا میچ جیت لیا

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں فتح حاصل کر لی۔

گرین شرٹس نے آئرلینڈ کے خلاف 38 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورزش میں 217 رنز بنائے تھے۔ اوپنر منیبہ علی نے 59 بالز پر 32  رنز جبکہ سدرہ امین نے 112 بالز پر 51 رنز بنائے عالیہ ریاض نے 58 بالز پر 52 رنز جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے 15 بالز پر 19 رنز بنائے، آئرلینڈ کی بالر جین میگیئر نے 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آرلینی کیلینے 34 رنر دے کر 2 جبکہ کرین مرے   نے 49 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 217 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 44 اوورز میں 179 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔   ڈیانا بیگ ۔ نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال کی تباہ کن باولنگ، ڈیانا بیگ نے  35 رنز دے  

آئرلینڈ کی 4 بیٹرز کو پویلین واپس بھجوایا نشرہ سندھو نے آئرلینڈ کی 3 ٹاپ بیٹرز اور سعدیہ اقبال نے  2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاآئرلینڈ کی کپتان گبی لیوئس نے 44 اور وکٹ کیپر بیٹر  ایمی ہنٹر نے 44 رنز سکور کییاورلا پرنڈرگاسٹ نے 37 رنز بنائے۔


تازہ ترین خبریں


GREEN CITIZEN MEDIA