نیوز | سپوٹس

امریکی ٹیم کی مسلسل دسویں مرتبہ پریذیڈنٹس کپ میں فتح

امریکی ٹیم کی مسلسل دسویں مرتبہ پریذیڈنٹس کپ میں فتح

امریکی گالفرز نے پریزیڈنٹس کپ پر اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے مسلسل 10 واں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ امریکی ٹیم نے بین الاقوامی ٹیم کے خلاف 18-11 سے کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ روز 12 سنگلز میچوں سے پہلے امریکہ کو 11-7 کی برتری حاصل تھی، اسے کینیڈا میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے آخری دن 4 پوائنٹس کی ضرورت تھی۔ کیگن بریڈلی نے کم سی وو کو شکست دے کر رائل مونٹریال میں جیتنے کا پوائنٹ حاصل کیا، امریکہ نے سنگلز میں سے چھ میچ جیتے اور تین آدھے رہ گئے۔ 38 سالہ بریڈلی کا کہنا تھا کہ ’’یہ ناقابل یقین تھا ہم سب نے بہت اچھا کھیلا اور یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ تھا۔‘‘ بریڈلی کو لانگ آئی لینڈ کے بیتھ پیج بلیک میں اگلے سال کے رائڈر کپ کے لیے امریکی کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

PRESIDENT CUP


تازہ ترین خبریں


GREEN CITIZEN MEDIA