قمر زمان سکواش کمپلکس میں خواتین کے سکواش مقابلوں پشاور اور ہزارہ کہ ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں۔
پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے مردان اور دوسرے سیمی فائنل میں ہزارہ نے بنوں کو شکست دی۔ پشاور اور ہزارہ کے درمیان ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔
خواتین ہی کے بیڈمنٹن مقابلوں میں بنوں نے کوہاٹ,مردان نے ملاکنڈ اور ہزارہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کو شکست دی۔ تینوں میچوں کا سکور دوصفر رہا۔پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے گراونڈ میں خواتین کے باسکٹ بال مقابلوں میں پشاور اور ہزارہ کے ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پہلے سیمی فائنل میں پشاور نے کوہاٹ کو صفر کے مقابلے میں باآسانی 54 پوائنٹ سے شکست دی۔ جبکہ ہزارہ نے بنوں کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ فائنل آج کھیلا جائے گا۔
خواتین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو مقابلے میں بنوں کی صائقہ نے 32.60 میٹر جیولن پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی، ایمن نے 30.9 میٹر جیولن کے ساتھ دوسری جبکہ سلمیٰ نے 27.10 میٹر جیولن کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔