صوبائی وزیر برائے کھیل و سیاحت فحر جہان نے کہا کہ اسلامیہ کالج ایک تاریخی درسگاہ ہیں جس نے ماضی میں بین الاقوامی اور قومی سطح پر قابل قدر ہستیاں پیدا کیں ہیں جس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور یہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس عظیم درسگاہ کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے کام کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اسلامیہ کالج کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیائ الحق نے کہا سپورٹس منسٹرمشکور ھے اس موقع پر ڈاکٹر شبیر احمد رجسٹرار داو ¿د زاھد ڈپٹی رجسٹرار شبیر احمد موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اسلامیہ کالج کے مین کرکٹ گراﺅنڈ کا دورہ کیا اوراسلامیہ کالج کے مین کرکٹ گراﺅنڈ کی تزئین و ارائش کیلئے 6 کروڑ روپے کا اعلان کیا جس میں گراﺅنڈ لیولنگ، فلڈ لائٹ، واک ٹریک اور دیگر تعمیراتی کا کئے جایئنگے۔
اس موقع پر اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیائ الحق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اسلامیہ کالج کی نصابی اور ترقیاتی کاموں میں حصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس کے دیرپا اثرات ہونگے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر اور باالخصوص اسلامیہ کالج میں کھیلوں کی اہمیت کو سراہا اور کہا کہ یہ صوبائی حکومت کی ہی ترجیحات ہیں جنہوں اسلامیہ کالج میں ہاکی ٹرپ، لانگ ٹینس کورٹ اور سکواش کورٹ بنایا اس موقع پر علی ہوتی نے وزیر برائے کھیل و سیاحت فحر جہان سے اسلامیہ کالج میں سپورٹس ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی جس پر انہوں جلد کام کرنے یقین دہانی کرائی۔