پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت فائنل میں پی اے ایف کے مصطفیٰ کو تین صفر سے شکست دیدی۔ انڈر13 کیٹگری میں پشاور کے محمد فواد خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے جس میں انڈر 17 فائنل میں پاکستان ایئر فورس کے یحییٰ اسد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصطفیٰ (پی اے ایف) کو تین صفر سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یحییٰ اسد اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال قطر میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر 13 کیٹگری میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے محمد فواد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔فواد خان نے راﺅنڈ میچز میں پنجاب کے اشرف ،مصطفیٰ اور پشاور کے دانش سکندر کو شکست دی۔