نیوز | سپوٹس

نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز بھی وائٹ واش نہ کر سکی، سری لنکا نے آخری میچ جیت لیا

نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز بھی وائٹ واش نہ کر سکی، سری لنکا نے آخری میچ جیت لیا

نیوزی لینڈ کے دورے پر موجود سری لنکا کی ٹیم نے آخری ون ڈے میچ اپنے نام کر لیا، پہلے دو میچز میں شکست کے بعد آخری میچ میں میزبان سری لنکا نے 140 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

آکلینڈ میں کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ پتھوم نسانکا 66، کسال مینڈس 54، جنیتھ لیاناگے 53 اور کمینڈو مینڈس نے 46 رنز کا اضافہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 4، مچل سینٹنر نے 2 جبکہ ناتھن سمتھ اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 29.4 اوورز میں 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مارک چیپمین 81 رنز کے ساتھ واحد نمایاں بیٹر رہے۔

سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو، مہیش ٹھیکشانا اور ایشان ملینگا نے 3,3 جبکہ جنیتھ لیاناگے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں بھی وائٹ واش نہیں کر سکی تھی اور سری لنکا نے آخری میچ اپنے نام کر لیا تھا جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش نہیں کرنے دیا۔


تازہ ترین خبریں


GREEN CITIZEN MEDIA