پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ یہ ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ رکھے گی۔ کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ہمیشہ جدت کو اپنایا ہے اور پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کراتے ہوئے ہم شائقین کے تجربے کو تقویت دینے کے لیے ایک قدم آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہمارا مقصد ہمیشہ عالمی معیار کی کوریج فراہم کرنا ہے۔ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی ایچ بی ایل پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ کے لیے ایک معیار بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔