نیوز | کرکٹ

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کو شکست

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کو شکست

پاکستان سپر لیگ 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ اوپنر فن ایلن 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان سعود شکیل نے 59 رنز کی شاندار کیپٹن اننگ کھیلی، حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ریلی روسوو 21 اور کسال مینڈس 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، الزری جوزف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 15 اوورز میں 136 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کپتان بابر اعظم پہلے ہی میچ میں شائقین کو مایوس کر گئے وہ محمد عامر کی گیند پر پہلے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسین طلعت نے 35 اور مچل اووین نے 31 رنز کا اضافہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چار اوورز میں 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عامر اور عثمان طارق نے 2,2 جبکہ کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


تازہ ترین خبریں


GREEN CITIZEN MEDIA