پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے لئے نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 میں شامل ہو گئی ہیں۔
سعدیہ اقبال کو آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 کی کیپ دی گئی۔ سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن نے سعدیہ اقبال کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 کی کیپ پہنائی۔ ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور مینجمنٹ سٹاف نے سعدیہ اقبال کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے بھی سعدیہ اقبال نے کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 کی کیپ پیش کی اور مبارکباد دی۔
سعدیہ اقبال کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور 2019 میں انہوں نے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔ سعدیہ اقبال اب تک 47 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکی ہیں اور 59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔سعدیہ اقبال نے سپورٹس سائنسز میں بی ایس آنرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔