پاکستان کے نور زمان نے فائنل میں مصر کے کریم الترکی کو تین دو سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
سکواش کی دنیا میں ایک بار پاکستان کے کھلاڑی سبز ہلالی پرچم لہرانے میں کامیابی، کراچی میں جاری ورلڈ اندر 23 سکواش چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی۔
پاکستان سکواش فیڈریشن اور سندھ سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈی ایچ اے کریک کلب میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے پانچ گیمز پر مشتمل فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے دو صفر کے خسارے سے کم بیک کے بعد لگاتار تین سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
شاندار فتح کے بعد نور زمان کا کہنا تھا کہ دو صفر کے خسارے کے بعد سوچ یہی تھی کہ اپنی گیم پر فوکس کروں، آخری وقت تک فائٹ کرنے کا ذہن میں تھا۔ بس سوچا تھا کہ جو محنت کی اس کو ثابت کروں۔ نور زمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس وقت خود کو بہت پرسکون محسوس کررہے ہیں۔