پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میںخیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی جاوید عالم خانزادہ آل پاکستان نیشنل جونیئر بوائز سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔
انڈر 11 فائنل میں پی اے ایف کے احمد علی ناز نے پی اے ایف ہی کے انس رافع کو 12-10، 11-9 اور 11-9 سے جبکہ انڈر 17 فائنل میں آرمی کے نعمان خان نے پی اے ایف کے یحییٰ اسد خان کو 11-4، 11-9 اور 14-12 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لئے۔

خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق عالمی اسکواش چیمپئن قمر زمان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر احسان اللہ خان ، محب اللہ خان، جنرل سیکرٹری منصور زمان، اسکواش کے فنانس سیکرٹری وزیر محمد، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل، ایشین چیمپئن عامر اطلس خان، چیف آرگنائزر منور زمان، سینئر کوچ طاہر اقبال، اور وسیم محمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔