نیوز | کرکٹ

پی ایس ایل 10، دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز

پی ایس ایل 10، دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا فاتحانہ آغاز

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو  وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر لیا۔

روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ 10 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل کا آغاز متاثر کن نہ ہو سکا اور پاور پلے میں لاہور قلندرز کے بلے باز ایک وکٹ گنوا کر  رنز بنا سکے۔ عبداللہ شفیق اور سکندر رضا کے علاوہ کوئی بلے باز لمبی اننگ کا نہ کھیل سکا، عبداللہ شفیق نے 38 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، سکندر رضا 23، ڈیرل مچل 13 اور حارث رؤف 10 رنز بنا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4، شاداب خان نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ریلے میریڈیتھ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندر کی ٹیم 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا سکی۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 17.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کولن منرو 59 اور سلمان آغا 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آج بروز ہفتہ دو میچز کھیلے جائیں گے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطان اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہو گی۔


تازہ ترین خبریں


GREEN CITIZEN MEDIA