دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ لیگ میں سب کی پسندیدہ فرنچائز کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی پر نظریں جما لیں اور حریفوں سے مقابلے کے لیے کمر کس لی۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی ٹرافی ایک بار پھر اٹھانے کے عزم کے ساتھ بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ روی بوپارا کی نگرانی میں مسلسل دوسرے روز بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
دوسری جانب کراچی کنگز کے غیر ملکی اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کے کے کپتان ڈیوڈ وارنر، افغانستان کے محمد نبی، بنگلہ دیش کے لٹن داس، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور ٹیم سائفرٹ نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

ہیڈ کوچ روی بوپارا کہتے ہیں کراچی کنگز کیساتھ طویل عرصے سے تعلق ہے۔ ہمارا مقصد بہترین کرکٹ کھیلنا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کی شمولیت نے ٹیم مضبوط تر بنا دی ہے۔ ہمارا اسکواڈ متوازن ہے اور جیت کے لیے پر امید ہیں۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔