خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے یو ایس سکواش انڈر 13 جونیئر کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی ماہ نور کو 5 لاکھ اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر سحرش کو 2 لاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا ہے ۔انہوں نے ۔اس حوالے سے جمعرات کے روز ۔ خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان سے انکے دفتر میں صوبے سے تعلق رکھنے والی دونوں خواتین کھلاڑیوں ماہ نور اور سحرش نے ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے یو ایس جونیئر سکواش چیمپین شپ میں صوبے کی خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے اور یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔صوبائی وزیر نے امریکہ میں کھیلے گئے جونیر سکواش چیمپین شپ میں انکی کارکردگی کی پزیرائی کی اور کہا کہ وہ اس صوبے اور ملک کا بہترین اثاثہ ہیں جو بیرون ملک صوبے اور ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور اور بانی چیرمین عمران کا یہ ویژن ہے کہ کھلاڑیوں اور ٹیلنٹ کو سپورٹ کیا جائے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کریں۔