پشتو کی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ وگمہ اور شاہد خان پشاور میں فن کا مظاہرہ کریں گے
Sunday 9th of February 2025 09:22:41 PMاداکارہ نے کارتک کے ساتھ بوس و کنار کا سین دانستہ 37 مرتبہ ٹیک کروایا
Friday 3rd of January 2025 01:14:45 AMریشماں کے گانے 'اکھیاں دے کول' کے انڈین ری میک پر عدنان صدیقی کی تنقید
Thursday 24th of October 2024 07:39:02 PMپاکستان ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کر گئے
Tuesday 8th of October 2024 06:26:10 PM
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کی نئی آنے والی نیٹ فلکس فلم ’دو پتی‘ کے لیے حال ہی میں گانے ’اکھیاں دے کول‘ کا نیا ورژن ریلیز کیا گیا ہے، جو پاکستانی گلوکارہ ریشما کے مشہور لوک گیت کا جدید انداز ہے۔
تاہم اس گانے کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے اس گانے پر تقید کرتے ہوئے اس گانے کو ایک لیجنڈری گلوکارہ کے کلاسک گانے کا بدتمیز طرز کا ری میک قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ایکس پر ’اکھیاں دے کول‘ پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’تقلید چاپلوسی ہو سکتی ہے، لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی لیجنڈ کے کلاسک کو تباہ کرنا ہو۔‘
اپنے بیان میں عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ’براہ کرم ریشما جی اور ان کی لیگیسی کا کچھ احترام کریں۔ ان کی موسیقی اس طرز کے ساتھ پیش کیے جانے کی ہرگز مستحق نہیں ہے، اور نہ ہی کسی کو یہ حق ہے کہ ان کے گانوں کو بھونڈے طریقے سے گایا جائے۔‘