پشتو کی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ وگمہ اور شاہد خان پشاور میں فن کا مظاہرہ کریں گے
Sunday 9th of February 2025 09:22:41 PMاداکارہ نے کارتک کے ساتھ بوس و کنار کا سین دانستہ 37 مرتبہ ٹیک کروایا
Friday 3rd of January 2025 01:14:45 AMریشماں کے گانے 'اکھیاں دے کول' کے انڈین ری میک پر عدنان صدیقی کی تنقید
Thursday 24th of October 2024 07:39:02 PMپاکستان ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کر گئے
Tuesday 8th of October 2024 06:26:10 PM
پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کر گئے، ان کی عمر 66 برس تھی
پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈراموں شاہین، افشاں، عروسہ، خدا اور محبت اور کانچ کی کڑیا سے شہرت پانے والے اداکار مظہر علی طویل عرسہ سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔
مظہر علی 25 فروری 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے طویل فنی کیریئر میں کئی شہرہ آفاق ڈراموں میں کام کیا اور اپنی کردار نگاری کی چھاپ دیکھنے والے کے ذہنوں پر چھوڑی۔ انہوں نے دل اور پھیپھڑوں کے عارضے کی وجہ سے 2006 میں اداکاری کو خیرآباد کہہ دیا تھا اور ان کی فیملی کینڈا منتقل ہو گئی تھی۔
مظہر علی اپنے انتقال سے کچھ عرصہ پہلے ہی پاکستان منتقل ہوئے تھے۔ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی