پاکتستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکاستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائک نے ایک نجی چینل سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس وقت ابہام کا شکار ہو چکا ہوا ہے اور تھوڑا بہت متنازع بھی ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ایکٹ کو مانیں گے یا ججمنٹ کو مانیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر قانون نے ہمیں مسودے کی کاپی فراہم کی اور ہماری کمیٹی نے اس مسودے کو پڑھ کر اپنی تجاویز تیار کی ہیں، اب 2 اکتوبر کو ختمی ملاقات کر کے 3 اکتوبر کو مسودہ وزیر قانون کو بھیج دیں گے۔
فاروق ایچ نائک نے کہا ہے کہ منصور علی شاہ صاحب کا حق ہے ان کو چیف جسٹس مقرر کیا جائے، 26 تاریخ کوقاضی صاحب رہٹائر ہوں تو ان کو چیف جسٹس مقرر کیا جائے،آئین بڑا کلیر ہے جو کہتا ہے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینیئر جج کی بطور چیف جسٹس تعیناتی ہونی چاہیےجو کہ منصور علی شاہ صاحب ہیں