جنوبی کوریا کے جیجو ایئر لائن کے طارے کو پیش آنے والے حادثے میں 179 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں 175 مسافروں اور عملے کے چار ارکان شامل ہیں۔
طیارے میں کل 181 افراد سوار تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران دو فلائیٹ اٹینڈنٹ کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔
جنوبی کوریا کے ایک ہوائی اڈے پر 181 افراد کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 179 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ ملک کے جنوب مغرب میں واقع موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے سے پھسل کر دیوار سے جا ٹکرایا۔
اس حادثے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سے اندرونِ مُلک اور بیرونِ مُلک جانے والی تمام تر پروازوں کو منسوح کر دیا گیا ہے۔
طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حادثے کے بعد جنوبی کوریا کی کمپنی جیجو ایئر سے رابطے میں ہے۔
جیجو ایئر کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا بوئنگ طیارہ 737-800 تھا۔
اطلاعات کے مطابق جیجو ایئر کا طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس جا رہا تھا اور لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔