سکائپ کی ریٹائرمنٹ کا اعلان، 5 مئی سے مائیکروسافٹ ٹیم کا استعمال ہو گا

سکائپ کی ریٹائرمنٹ کا اعلان، 5 مئی سے مائیکروسافٹ ٹیم کا استعمال ہو گا
هفته 01 مارچ 2025 09:23

مائیکروسافٹ نے سکائپ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

پانچ مئی کے بعد سکائپ کو ویڈیو کالز اور باہمی رابطے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ نے سکائپ کو 2011 میں 8.5 بلین ڈالرز کے عوض خریدا تھا۔ سکائپ بند ہونے کے بعد اس کے کچھ فنکشنز مائیکرو سافٹ کی سروس 'ٹیم' کی طرف منتقل ہو جائیں گے۔

ویڈیو کالنگ اور بین الاقوامی رابطوں کے لیے سکائپ کی سروس دو عشروں سے زیادہ وقت سے استعمال ہو رہی ہے اور کئی کاروباری ادارے اسے اب بھی میٹنگز کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کا خیال ہے کہ سکائپ بند ہونے کے بعد وہ باہمی رابطوں کے لیے اپنی سروس 'ٹیم ' پر توجہ مرکوز کر پائیں گے۔

سن 2003 میں شروع ہونے والی سکائپ کی اس سروس نے سن 2000 کی دہائی بڑی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو بحران سے دو چار کر دیا تھا کہ اس وقت سکائپ کی سستی آڈیو اور ویڈیو کال سروس کا کوئی متبادل موجود نہیں تھا

GREEN CITIZEN MEDIA